ایران کی جانب سے اسرائیل پر 400بیلسٹک میزائل داغے جانے کے بعد اسرائیلی فوج نے بیان کردیا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کو حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل سموترخ نے تل ابیب پر میزائل حملے پر ردعمل دیا اور کہا کہ تہران اس لمحے پر پچھتائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں 44 سالہ اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا کہ غزہ، حزب اللّٰہ اور لبنانی ریاست کی طرح ایران بھی اس لمحے پر پچھتائے گا۔
خیال رہے کہ مزاحمتی تنظیموں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللّٰہ سربراہ حسن نصر اللّٰہ کو مختلف اوقات میں اسرائیل کی طرف سے نشانہ بنائے جانے کے بعد تہران نے ردعمل دیا اور اسرائیل پر 400 میزائل فائر کیے ہیں۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے میزائل کا ہدف اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب تھا، جس کے بعد پورے اسرائیل میں سائرن بجنے لگے۔