اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان کل اقتدار میں آگئے توالقادر ٹرسٹ کی رجسٹریشن پلیٹ میں رکھ کر دی جائے گی، جسٹس گل حسن اورنگزیب کے درخواست پر ریمارکس

القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کی نئے اسلام آباد ٹرسٹ ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کی درخواست  پر جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ذہن میں رکھیں کہ موجودہ حکومت صرف 5سال کیلئے اقتدار میں رہے گی،بانی پی ٹی آئی کل اقتدار میں آگئے تو پلیٹ میں رکھ کر رجسٹریشن کردی جائے گی۔

سلام آباد ہائیکورٹ میں القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کی نئے اسلام آباد ٹرسٹ ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کی درخواست  پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی،وکیل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ القادر ٹرسٹ کو رجسٹر نہیں کیا جا رہا، عدالت چیف کمشنر کو حکم دے،چیف کمشنر اسلام آباد کی طرف سے رپورٹ جمع نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا اور سخت ریمارکس دیئے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ سرکاری عہدیدار کیوں خوف محسوس کررہے ہیں؟سرکاری عہدیداروں کو صرف اللہ کا خوف ہونا چاہئے،ذہن میں رکھیں کہ موجودہ حکومت صرف 5سال کیلئے اقتدار میں رہے گی،بانی پی ٹی آئی کل اقتدار میں آگئے تو پلیٹ میں رکھ کر رجسٹریشن کردی جائے گی،عدالت نے چیف کمشنر اسلام آباد سے آئندہ سماعت پر دوبارہ رپورٹ طلب کرتے ہوئے  سماعت ملتوی  کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button