اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکھیل

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست دیدی

کراچی(اے ون نیوز) اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ایونٹ کا سب سے بڑا مجموعہ 220 رنز عبور کرنے کی کوشش میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 157 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ 8 کے 13 ویں میچ میں سرفراز الیون کو 63 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ابتداء میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلرز کی شاندار باؤلنگ کے باعث یہ غلط لگا، تاہم شاداب الیون نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 221 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شروع سے ہی مشکلات کا سامنا رہا اور ان کی پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 157 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور ٹیم کو 63 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button