اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک اور بڑا ریلیف عمران خان کو دے دیا

اسلام آباد(اے ون نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ایم پی او کے تحت گرفتاری بھی پیر تک روک دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ عمران خان کو کسی اور کرمنل کیس میں بھی پیر تک گرفتار نہ کیا جائے۔حکم میں کہا گیا ہے کہ کسی کرمنل کیس ، 9 مئی کے بعد درج مقدمات ، ایم پی او وغیرہ میں پیر تک گرفتار نہ کیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانتوں کے تحریری احکامات جاری کردیے اور عمران خان کے وکلا کو ہائیکورٹ کا تحریری آرڈر مل گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button