
تل ابیب (اے ون نیوز) غزہ میں جاری جنگ اور لبنان کی سرحد پر جاری کشیدگی کے باعث اسرائیل کو فوجیوں کی کمی کا سامنا کرنا پڑگیا۔اسرائیلی وزیر دفاع یواو گلانٹ نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے باعث اسرائیلی فوج کو فوری طور پر مزید 10 ہزار فوجی بھرتی کرنے کی ضرورت ہے۔
اسرائیل کے آرمی ریڈیو کے مطابق وزیر دفاع نے یہ بیان اسرائیلی کینیسٹ کی امور خارجہ و دفاع کمیٹی کے اجلاس کے دوران دیا،اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیلی فوج الٹرا آرتھوڈوکس یہودی مردوں میں سے 4 ہزار 800 مردوں کو بھرتی کرسکتی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیلی سپریم کورٹ نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے الٹرا آرتھوڈوکس یہودیوں کو حاصل فوج میں بھرتی سے استثنا ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔