اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ملالہ یوسف زئی کو جاپان نے بڑے اعزاز سے نواز دیا

ملالہ یوسفزئی کو جاپانی طلباء کے لیے ایک مثالی شخصیت کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے

ٹوکیو (اے ون نیوز)ملالہ یوسف زئی کو جاپان نے بڑے اعزاز سے نواز دیا.

تفصیلات کے مطابق جاپان کے تعلیمی اداروں میں امن، تعلیم اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے آگاہی کے لیے ملالہ یوسفزئی کی زندگی اور جدوجہد کو تعلیمی ادارون کےنصاب میں شامل کر دیا گیا ہے۔

ملالہ یوسفزئی کو جاپانی طلباء کے لیے ایک مثالی شخصیت کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ملالہ کی جدوجہد، تعلیم کے فروغ کے لیے ان کی خدمات اور خواتین کے حقوق کے حق میں ان کی بہادری کو جاپانی سکولوں کے نصاب میں شامل کرنے کا مقصد طلباء میں انسانیت، امن اور مساوات کے لیے شعور بیدار کرنا ہے۔ یہ موضوع مڈل اور ہائی سکول کے طلباء کے لیے ایک خصوصی مضمون کی شکل میں پڑھایا جائے گا۔

جاپانی وزارتِ تعلیم کے مطابق ملالہ کی کہانی دنیا بھر میں ظلم اور ناانصافی کے خلاف ایک روشن مثال ہے اور اسے نصاب کا حصّہ بنانے کا مقصد طلباء کو حوصلہ دینا ہے کہ وہ دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں، اس اقدام سے طلباء کو ناصرف ملالہ کی زندگی سے سبق حاصل ہوگا بلکہ وہ عالمی مسائل جیسے خواتین کی تعلیم اور امن کی اہمیت کو بھی بہتر طور پر سمجھ سکیں گے۔

ملالہ یوسفزئی نے جاپان کے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کے ذریعے معاشرتی ترقی ممکن ہے اور جاپان کا یہ اقدام دیگر ممالک کے لیے بھی ایک مثال بنے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button