اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

مظفرآباد،دریائے نیلم میں گرنے والی جیپ مل گئی،8نوجوان ابھی تک لاپتہ

لاہور(علی سجاد سے)دریائے نیلم میں گرنے والی سیاحوں کی جیپ چوتھے روز بعد مل گئی،لیکن آٹھ نوجوانوں میں سے کسی کی بھی لاش ابھی تک نہیں مل سکی۔

لاہور کے علاقے مقبول روڈ اچھرہ سے ایک ہی خاندان کے12نوجوانوں کی جیپ تاﺅ بٹ سے واپسی پر رات آٹھ بجے دریائے جہلم میں جا گری تھی جس میں ایک نوجوان حافظ غلام میراں جاں بحق جبکہ ڈرائیور،کنڈیکٹر سمیت5نوجوان زخمی ہو گئے تھے۔

جن میں سے دو نوجوان معین احمد اورحسنین شہزاد ابھی بھی مظفر آباد کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ ایک زخمی فہد کولاہور شفٹ کر دیا گیا ہے،لاپتہ ہونےوالے نوجوانوں میں عمیر،شاہنواز،اظہر،بلال،ذیشان،ولید،رفیق اور رحیم کی نعشیں تاحال نہیں مل سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button