اہم خبریںتازہ تریندنیا

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال گرفتار

نئی دہلی(اے ون نیوز)دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال کو شراب پالیسی کیس میں گرفتار کر لیا گیا،وزیراعلیٰ کو رہائش گاہ سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گرفتار کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اروندکیجریوال پر منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، شراب پالیسی میں دھوکہ دہی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزامات عائدکئے گئے ہیں،کیجریوال نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا تھا۔

اروندکیجریوال کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا، اپریل میں سی بی آئی بھی کیجریوال سے تحقیقات کرچکا ہے،اروندکیجریوال نے گرفتاری سے بچنے کےلئے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق عدالت نے اروندکیجریوال کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی،بی جے پی کی قیادت عام آدمی پارٹی کو جڑ سے ختم کرنا چاہتی ہے، کیجریوال پر الزامات کے پیچھے مودی کے سیاسی عزائم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button