تحریک انصاف پر تنقید،سوشل میڈیا صارفین نے کامران شاہد کی درگت بنا دی
لاہور(اے ون نیوز) نجی ٹی وی چینل کا اینکر سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ پروگرام میں پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔
سینئر صحافی اور اینکر پرسن کامران شاہد نے ایک پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا سوشل میڈیا کسی کو چھوڑ ہی نہیں رہا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے باپ کو نہیں چھوڑتے اگر وہ عمران خان کے اوپر سوال اٹھا لیں۔ سوشل میڈیا پر آپ کے جو بندے بیٹھے ہوئے ہیں وہ اپنی ماں اور باپ کو نہ چھوڑیں۔
کامران شاہد نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کے کارکن کو ان کی والدہ کہہ دیں کہ عمران خان نے یہ بات ذرا سی غلط کہہ دی ہے تو وہ انہیں بھی نہ چھوڑیں۔ ایسی ٹیم تیار ہوئی ہے۔ بدتمیز ٹیم آپ نے سوشل میڈیا پر تیار کر دی ہے اور اس پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ اس کو آزادی کہتے ہیں اور اصل آزادی آپ نے دی نہیں ہے۔
پروگرام کے بعد اینکر کامران شاہد کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آڑے ہاتھوں لیا گیا اور مختلف میمز کے ساتھ نازیبا الفاظ بھی ادا کیے گئے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ہم وہ لوگ ہیں جب عمران خان بھی غلط کام کرے تو اسے غلط کہتے ہیں کیونکہ ہم کرائے کے ایکٹیویٹس نہیں، اور یہ بھی سچ ہے جو عمران خان پر تنقید کرے گا اسے گھر تک چھوڑ آئیں گے۔