اہم خبریںپاکستانتازہ ترینسندھ

کراچی ایک بار پھر دہشتگردوں کے نشانے پر،خودکش حملہ ،ہلاکتیں

کراچی(اے ون نیوز)پاکستان کا معاشی حب شہر کراچی ایک بار پھر دہشتگردوں کے نشانے پر،غیر ملکی شہریوں کو لے جانیوالی گاڑی پر خودکش حملہ، 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا،دھماکہ کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک اور 2 سکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

ایس ایس پی ملیر طارق الہٰی کے مطابق تمام غیرملکی شہری ایکسپورٹ پروسیسنگ زون جا رہے تھے ، نامعلوم افراد نے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں گاڑی کو نشانہ بنایا ، 5 جاپانی شہری گاڑی میں سوار تھے، حملے کے نتیجے میں تمام غیر ملکی شہری محفوظ رہے،ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑایا،وسرا دہشت گرد پولیس مقابلے میں مارا گیا ،تیسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اے ون ٹی وی کے ذرائع کے مطابق دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 2 سکیورٹی گارڈ سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے،گاڑی کو موٹرسائیکل پر سوار خود کش بمبار کے ذریعے نشانہ بنایا گیا،جائے وقوعہ سے کلاشنکوف اور دستی بم سے بھرا بیگ بھی ملا ہے،دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے،جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں میں نور محمد، لنگر خان اور سلمان رفیق شامل ہیں، 2 کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے کے زخمیوں میں کوئی غیر ملکی شامل نہیں ،غیر ملکیوں کو نشانہ بنانے کا خطرہ موجود تھا۔

ایس ایس پی ملیر طارق الہٰی نے مزید کہا غیر ملکی شہریوں کے ساتھ مسلح گارڈ موجود تھا ، حملہ آور پر جوابی فائرنگ کی اور وہ خود بھی زخمی ہوا جائے وقوعہ سے دہشت گرد کے اعضا ملے ہیں۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مانسہرہ کالونی میں دھماکے کی آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ،انہوں نے کہا دہشت گرد کون تھے، کہاں سے آئے تھے ا سہولت کاروں سمیت تمام معلومات حاصل کی جائیں، وزیراعلیٰ سندھ نے دھماکے میں استعمال ہونے والے بارود کی بھی تفصیلات معلوم کیں، ملک دشمن عناصر امن امان خراب کرنا چاہتے ہیں جس کی کسی قیمت اجازت نہیں دی جائیگی، پولیس کی بروقت کارروائی بہترین اقدام تھا،مراد علی شاہ کی غیرملکی مہمانوں کی سکیورٹی پر مامور سکیورٹی کے علاج کا فوری بندوبست کرنے کی بھی ہدایت ۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت ،گورنر نے سی پی او اور آئی جی سندھ سے حملے کی رپورٹ طلب کر لی


گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک بار پھر غیر ملکیوں کو نشانہ بنایا گیا،کراچی میں دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،واقعے کے محرکات کا پتہ لگایا جائے اور ماسٹر مائنڈ تک پہنچا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button