اہم خبریںپاکستانتازہ ترینسندھ

دہشتگردوں کے پاس سے کھانے پینے کی اشیا بھی ملی ہیں

کراچی (اے ون نیوز)کراچی پولیس آفس حملے میں دہشت گردوں سے ملنے والے اسلحے، بارودی مواد اور دیگر اشیاءکی تفصیلات سامنے آگئیں،کھانے پینے کی اشیا بھی ملی ہیں.

میڈیاکو تفتیشی حکام نے بتایا ہےکہ دہشت گردوں کے قبضے سے دو ایس ایم جیز ملی ہیں جن میں سے ایک ایس ایم جی سے نمبر مٹا ہوا ہے، ایک کلاشنکوف کے بٹ پر لال رنگ لگا ہوا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق حملہ آوروں نے 4 دستی بم استعمال کیے جو پھٹے نہیں، ملنے والے چاروں دستی بموں کی پنیں نکلی ہوئی تھیں، دھماکے سے ہلاک حملہ آور کے پاس سے بھی دستی بم ملا ہے۔

تفتیشی حکام کو ہلاک دہشت گردوں سے دو جیکٹیں ملی ہیں، دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں بال بیئرنگ بھی ملے ہیں، دہشت گردوں سے 10 کے قریب اسٹین گرنیڈ بھی ملے، دو استعمال شدہ تھے، دہشت گردوں کے پاس کھانےکی اشیاء بھی تھیں،جن میں بسکٹ اور پانی کی بوتلیں شامل ہیں.

تفتیشی حکام نے تمام اسلحہ اور بارودی مواد فارنزک کے لیے بجھوا دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button