اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

لنڈی کوتل: مسلح افراد کی فائرنگ سے خیبر ٹی وی کے صحافی خلیل جبران جاں بحق

لنڈی کوتل(اے ون نیوز)خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے مزرینہ میں فائرنگ سے خیبر ٹی وی کے صحافی خلیل جبران جاں بحق جبکہ ان کے ساتھی سجاد ایڈوکیٹ زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او سلیم عباس کے مطابق خلیل جبران اور سجاد ایڈوکیٹ گھر جا رہے تھے، ملزمان نے انہیں کار سے اتار کر فائرنگ کی۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صحافی خلیل جبران کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کردی ہے کہ فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

ادھر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی صحافی خلیل جبران کے قتل کی مذمت کی ہے۔

ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز نے خیبر نیوز سے وابستہ صحافی خلیل جبران کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایمنڈ نے کہا کہ پاکستان میں تواتر کے ساتھ صحافیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے صحافیوں پر تشدد، اغوا اور دھمکیاں معمول بن چکی ہیں۔

ایمنڈ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اور ریاستی ادارے تمام دعوو¿ں کے باوجود اس قسم کے واقعات کو روکنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔

ایمنڈ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور وفاقی وزیرداخلہ سے مطالبہ کیا کہ صحافی خلیل جبران کے قتل میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button