اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

جناح ہاؤس توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس،فیشن ڈیزائنرخدیجہ شاہ گرفتار

لاہور(اے ون نیوز)لاہور کے جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں مطلوب معروف فیشن ڈیزائنر و پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹر خدیجہ شاہ کوگرفتارکرلیاگیا۔

گزشتہ دنوں فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی آڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہا تھا مگر پولیس کو گرفتاری دینے کے بجائے وہ گھر سے فرار ہوگئیں تھیں۔

پولیس کے مطابق جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں مطلوب خدیجہ شاہ کوگرفتارکرلیاگیا ہے۔خدیجہ شاہ سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ کی نواسی اور سابق وزیرخزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی ہیں۔

خیال رہے کہ جنگ اور دی نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق پولیس حراست میں خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب کی مخبری پر پولیس نے گلبرگ میں جہانگیر ترین کی بیٹی مہر ترین کے اپارٹمنٹ میں چھاپا مارا لیکن پولیس والوں کی آمد سے چند منٹ قبل خدیجہ وہاں سے فرار ہوچکی تھیں۔

خدیجہ شاہ کو ریلیف دلوانے کے لیے جہانگیر ترین کے قریبی ساتھی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری ، مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین ، شہباز شریف کے پرانے دوست اور خدیجہ کے سسر سرمد امین نے بھی وزیراعظم شہبازشریف سمیت مختلف بااثر شخصیات سے رابطے کیے لیکن کوششیں کارگر ثابت نہ ہوسکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button