اسلام آباد( اے ون نیوز ) بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے کہا ہے کہ عمران نے نکاح کے متعلق جھوٹ بولا ، ہیرو کا اخلاقی لیول دیکھ لیں۔اسلام آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خاورمانیکا کا کہنا تھا کہ چودہ نومبرکومیں نے بشریٰ بی بی کوطلاق دی، بشریٰ بی بی کے بھائی کوبھی طلاق کا علم نہیں تھا،عمران خان کے نکاح پر کسی نے نہیں پوچھا ہمارے خلاف منفی پراپیگنڈا کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ چار سال سے مجھے سوشل میڈیا پر برا بھلا کہا جارہا ہے، ہم نے اپنے خلاف باتوں کا کبھی جواب نہیں دیا آج اپنا موقف دینا چاہتا ہوں، یکم جنوری کوعمران خان کا نکاح ہوا اور7جنوری کونکاح سے انکارکیا گیا، مجھے سمجھ نہیں آرہی سابق وزیراعظم نے جھوٹ کیوں بولا، بڑے ہیرو کا اخلاقی لیول دیکھ لیں۔
خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ مغربی ممالک کی مثالیں دیتا ہے، اگرمغربی ممالک میں ایسا کوئی کام ہوتولوگ استعفیٰ دے دیتے ہیں، جھوٹ بول کرآج تک صفائیاں دے رہےہیں، ہم بحیثیت قوم کس طرف جارہے ہیں، عدت کوغلط بیانی کرکے چھپایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرطلاق ہوگئی توکیا برا تھا کہ نکاح کےلئے رک جاتے، بانی پی ٹی آئی نے7جنوری کونکاح کی تردید کی، 18فروری کودوسری بارنکاح کیا، آج ان کے کلا کی ٹیم محنت پرلگی ہے کہ39دن کی مدت ثابت کرنی ہے،کیس کو کیوں جلدی ختم کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کیا کسی نے علما سے پوچھا، شریعہ کورٹ سے بھی مشاورت نہیں کی گئی، بشریٰ بی بی کےساتھ 28سال گزارے ہیں، ہارجاو¿ں یا جیتوں فرق نہیں پڑتا، اسلامی قوانین پرعمل کرنا چاہیے۔