شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے ملک کی خواتین سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی اپیل کر دی۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق پیانگ یانگ میں ماؤں کے لیے خصوصی منعقدہ کی گئی تقریب میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے ملک میں شرح پیدائش میں کمی کو روکنے کے لیے خواتین سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی اپیل کی۔
کم جونگ اُن کی اسی تقریب کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں جب انہوں نے ملک کی گرتی ہوئی شرح پیدائش سے نمٹنے کے لیے خواتین سے زیادہ بچے پیدا کرنے پر زور دیا تو وہ جذباتی ہوگئے اور ان کے آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔
اُن نے تقریب کے دوران خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ ماؤں کے بارے میں سوچتا ہوں جب مجھے پارٹی اور ریاست کے کام سے نمٹنے میں مشکل پیش آتی ہے۔
اس سے قبل شمالی کوریا نے والدین کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ اپنے بچوں کے نام’Bomb’،’ Gun’ اور ‘Satellite’ جیسے حب الوطنی کی نشاندہی کرنے والے نام رکھیں۔