اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

خیبرپختونخوا حکومت نے شہریوں کے دل جیت لئے

پشاور (اے ون نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا حکومت نے شہریوں کے دل جیت لئے،شاندار اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابقپنجاب کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے بھی بجلی کے چھوٹے صارفین کے لیے بڑااعلان کردیا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے غریب گھرانوں کو دو کلو واٹ تک کا مفت سولر پینلز اور انورٹر پنکھے دینے کا اعلان کر دیا۔مشیرخزانہ کے پی حکومت مزمل اسلم نے غیرملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت غریب گھرانوں کومفت سولرپینل دے گی، اس کے ساتھ تاریں اور انورٹر پنکھے بھی بطور پیکج دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے خیبرپختونخوا میں 90 سے زائد بجلی گھر بنائے، 6 سے7روپے فی یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اور واپڈاصارفین تک بجلی پہنچانے کیلئے 27 روپے فی یونٹ مانگ رہا ہے۔مشیرخزانہ خیبر پختونحوانے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ غریب عوام کی مشکلات میں کمی لائیں اور ان کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔ انہوں نے بتایا کہ صارفین تک بجلی پہنچانے کیلئے اپنی ٹرانسمیشن اپنی لائن ڈالیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button