اہم خبریںتازہ تریندنیا

سعودی عرب، امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کےعلاقے حوطہ سدیر میں رمضان کا چاند نظر آیا، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں پہلا روزہ کل 11 مارچ بروز سوموار کو ہوگا۔

پاکستان میں چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں سوموار کو چاند نظر آنے کا امکان ہے اور پاکستان میں پہلا روزہ 12 مارچ بروز منگل کو ہوسکتا ہے۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button