اہم خبریںتازہ ترین

سعودی عرب جانے والے مسافروں اور ائیرلائنز کیلئے نئی ایڈوائزری جاری

ریاض(ثنا بشیر سے)سعودی عرب نے مملکت میں آنے والے مسافروں اور ائیرلائنز کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایسے مسافر جن کے پاسپورٹ کی میعاد ختم ہوگئی ہے، انہیں سفر کیلئے بورڈنگ نہ دی جائے۔

سعودی ایوی ایشن کے مطابق پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے کے باوجود ائیرلائنز نے مسافروں کو بورڈنگ دی، ایسے مسافروں کو بھی بورڈنگ نہ دی جائےجن کے پاسپورٹ کی میعاد مینوئل طریقے سے بڑھائی گئی ہو۔

سعودی ایوی ایشن کا کہنا تھاکہ ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والی ائیرلائنز کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button