اہم خبریںپاکستانتازہ تریندنیا

سعودی عرب میں ٹریفک کا المناک حادثہ،بچوں سمیت9پاکستانی جاں بحق

ریاض(اے ون نیوز) سعودی عرب میں ٹریفک کے المناک حادثے میں 9 پاکستانی شہری جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق القصیم میں ٹریفک حادثے میں 9 پاکستانی شہری جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے،پاکستانی فیملیز کے ارکان عمرہ کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ سے ریاض جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ننکانہ صاحب کے نواحی گائوں اسلام نگر کے رہائشی وزٹ ویزے پر سعودی عرب میں مقیم تھے،حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button