اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نگران وزیر اعظم کی نئے کویتی امیر سے ملاقات، نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر تعزیت

نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کویت کے نئے امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح سے کویت سٹی میں ملاقات کی۔

اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر نگران وزیراعظم نے نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم غم کی اس گھڑی میں کویتی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، کویت نے ایسا رہنما کھو دیا جنہوں نے اپنی بصیرت سے اسے خوشحال ریاست میں تبدیل کیا۔

انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ مرحوم نواف الاحمد الجابر الصباح کو پاکستان کے خیرخواہ اور دوست کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

نئے امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الصباح نے پاک کویت تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button