اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

لاہور، سائیکل پر پاکستان آیاجرمن سیاح لٹ گیا،پولیس کے سامنے روتا رہا۔۔۔ویڈیو

لاہور(اے ون نیوز) جرمنی سے سائیکل پر پاکستان آنے والے سیاح کو ڈاکووں نے لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق جرمن سیاح کو ڈاکوو¿ں نے ائیرپورٹ کے قریب لوٹا، 27سال کا برگ فلورائن جرمنی سے سائیکل پر پاکستان آیا ہے،پولیس کا بتانا ہے کہ غیر ملکی سیاح ائیرپورٹ کے قریب سڑک پر کیمپ لگا کر سو رہا تھا کہ ڈاکووں نے اسے لوٹ لیا۔

جرمن سیاح نے پولیس کو بتایا کہ مسلح افراد نے اس پر تشدد کیا اور موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے،ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سیاح کی درخواست پر تھانہ شمالی چھاونی پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے واقعے پر ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button