لاہور (کر ائم رپو رٹر)ملت پارک میں گزشتہ روز قتل ہونےوالے ریٹائرڈ ایس پی فرحت عباس کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔
ایس ایس پی سی آئی اے لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا نمائندوں کو قتل کے محرکات سے آگاہ کیا۔ایس ایس پی سی آئی اے کے مطابق سی آئی اے اقبال ٹاﺅن نے ڈی ایس پی محمد علی بٹ اور انچا ر ج سی آئی اے اقبا ل ٹا ﺅ ن انسپکٹر محمد ما جد بشیر کی سربراہی میں 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں ریٹائرڈ ایس پی کے قتل کا معمہ حل کر کے خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے.
سابقہ پولیس آفیسر کے قتل میں ان کے مرحوم بھائی کی بیوی حرا بی بی عرف ثنا ءملوث نکلی۔بیوہ بھابھی نے اپنے سکیورٹی گارڈ عارف آفریدی کو اپنے جیٹھ فرحت عباس کے قتل کا ٹارگٹ دیا تھا۔ایس ایس پی سی آئی اے کا کہنا تھا مقتول نے بیوہ بھابھی کو ذاتی سکیورٹی گارڈ رکھنے سے منع کیا تھا۔جس پر بیوہ بھابھی نے ساری پلاننگ کی تھی۔