اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر راجہ پرویز اشرف اور لطیف کھوسہ کے درمیان مکالمہ ہوا۔
لطیف کھوسہ نے راجہ پرویز اشرف سے کہا کہ اسپیکر صاحب آپ مبارکباد کے مستحق ہیں، آپ نے کل 302 ممبران سے حلف لیا اور تعزیرات پاکستان میں 302 قتل کی دفعہ ہے۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ کل آپ نے 302 لوگوں سے حلف لیتے ہوئے جمہوریت کا قتل کیا۔