اہم خبریںبرطانیہتازہ ترین

برطانوی ارب پتی مسلمان کو انٹرٹینمنٹ کمپلیکس میں مسجد بنانے کی اجازت مل گئی

لندن (اے ون نیوز)سنٹرل لندن کے مشہور انٹرٹینمنٹ کمپلیکس میں اب مسجد بنائی جائے گی، برطانوی ارب پتی مسلمان آصف عزیز نے اجازت نامہ حاصل کرلیا۔

وہ لندن میں 3منزلہ مسجد تعمیر کریں گے جس میں اسلامک سنٹر بھی شامل ہے، مسجد میں 400نمازیوں کی گنجائش موجود ہوگی۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق مذکورہ جگہ پر پہلے میٹرو سینما قائم تھا جو 2006 میں بند ہوگیا ۔

اس جگہ پر پہلے ایک ہزار نمازیوں کی گنجائش والی مسجد بنانے کی تجویز دی گئی تھی مگر 2020 میں اس پر مقامی افراد کی جانب سے اعتراض کردیا گیا تھا جس کو دیکھتے ہوئے یہ منصوبہ رک گیا تھا، تاہم مئی کے مہینے میں ویسٹ منسٹر کونسل کی جانب سے 400 کے قریب نمازیوں کی گنجائش والی مسجد کی اجازت دے دی گئی، جس کے بعد اب یہاں پر مسجد تعمیر کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button