لندن(اے ون نیوز)فرانس سے تعلق رکھنے والے خطروں کے کھلاڑی ریمی لوسیڈی ہانگ کانگ میں 68 منزلہ عمارت سے گر کر ہلاک ہوگئے۔
ریمی لوسیڈی 68 منزلہ عمارت کی چھت سے کودنے کے خطرناک اسٹنٹ کے دوران 721 فٹ کی بلندی سے گر کر ہلاک ہوئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق لوسیڈی ہانگ کانگ کی بلند و بالا عمارت سے کودنے کا اسٹنٹ اپنی انسٹاگرام پوسٹ بنانے کیلئے کر رہے تھے، 30 سالہ ریمی لوسیڈی جمعرات کو ہانگ کانگ پہنچے تھے۔