پاکستانپنجابتازہ ترین

مانگا منڈی ،ناکہ لگا کر لوٹ مار میں مصروف ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار شہید

لاہور(ے ون نیوز)رات گئے مانگا منڈی کے علاقے شامکے بھٹیاں کے قریب پولیس مقابلہ کے دوران 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور فرار ہونے والے ڈاکووں کی تلاش شروع کردی،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور افضال احمد کوثر سمیت پولیس کے افسران موقع پر پہنچ گئے،پولیس کے مطابق مانگا منڈی شامکے بھٹیاں کے مقام پر ڈاکو شہریوں کو لوٹنے میں مصروف تھے

اسی اثنا میں پیٹرولنگ پر مامور پولیس جوانوں سے سامنا ہو گیا ،جس پر ڈاکوو¿ں نے اے ایس آئی محمد عاصم اور کانسٹیبل محمد شاہد کو دیکھ کر سیدھی فائرنگ کر دی،فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی محمد عاصم موقع پر شہید ہو گیا جبکہ کانسٹیبل محمد شاہد کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا،کانسٹیبل محمد شاہد بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچے،سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے پولیس جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا،سی سی پی او لاہو رنے فائرنگ میں ملوث ڈاکوو¿ں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button