لاہور(رپورٹنگ ٹیم،جاوید ہاشمی،ندیم سلیمی،تنویر ملک)پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں شرکت کے لئے متوالے بڑی تعداد میں لبرٹی چوک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
دوسری طرف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی لانگ مارچ میں شرکت کا وقت بھی تبدیل کر دیا گیا ہے،اب وہ تین بجے اپنے گھر زمان پارک سے لانگ مارچ میں شرکت کے کےلئے نکلیں گے۔
اے ون ٹی وی کی رپورٹنگ ٹیم کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے چیئرمین شیخ رشید اور تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کو زمان پارک میں عمران خان کے گھر کے اندر جانے سے روک دیا گیا ہے ،شیخ رشید 25منٹ انتظار کے بعد زمان پارک سے روانہ ہو گئے ہیں۔