اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مریم نواز عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں

لاہور ( اے ون نیوز ) مسلم لیگ ( ن ) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز عمرہ ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئیں۔

سنیئر نائب صدر ( ن ) لیگ غیر ملکی ائیر لائن کے ذریعے جدہ سے لاہور پہنچیں اور ان کے ہمراہ دیگر اہل خانہ بھی لاہور پہنچے۔

چیف آرگنائزر ( ن ) لیگ نے رمضان المبارک کا آخری عشرہ اپنے والد نواز شریف کے ساتھ حرمین شریفین میں گزارا، نواز شریف اور مریم نواز سعودی عرب میں شاہی خاندان کے خصوصی مہمان تھے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز آج سے ہی اپنی سیاسی مصروفیات کا آغاز کریں گی۔یاد رہے کہ مریم نواز 12 اپریل کو عمرہ ادائیگی کے لئے لاہور سے جدہ روانہ ہوئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button