اہم خبریںتازہ ترین

نواز شریف نوجوانوں اور عام عوام کی جنگ لڑنے آرہا ہے، مریم نواز

لاہور(اے ون نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور حمزہ شہباز نے ن لیگ کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان نواز شریف کو پاکستان کا قیمتی اثاثہ سمجھتے ہیں، نواز شریف نوجوانوں کو ترقی، ہنر مندی اور روزگار سے ہمکنار کرنے آرہے ہیں، نواز شریف نوجوانوں اور عام عوام کی جنگ لڑنے آرہا ہے، نوجوانوں کے دل اور دماغ کو بارود خانہ بنانے کی مذموم سازش کی گئی۔

مریم نواز نے کہامنفی سوچ نے 9 مئی کو نوجوانوں کو پاکستان سے ٹکرانے کی سازش کی، نوجوانوں کے ذہنوں کو پاکستان کی ترقی کا تخلیقی مرکز بنانا ہے، نوجوانوں کو معمار وطن بنائیں گے، ہر شعبے میں نوجوانوں کی ترقی کا معیار اور مثال بنائیں گے، نوجوانوں آو¿، پاکستان کی غربت مٹانے میں نواز شریف کا ساتھ دو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button