مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کے 2022 سے 2023 تک بیرون ممالک دوروں کی تفصیلات جاری ہوئی ہیں جس کے مطابق ان کے دوروں پر 74 لاکھ 22 ہزار 271 روپے کے اخراجات آئے۔
اردو نیوز کے مطابق کاغذات نامزدگی کے ہمراہ جمع کرائی گئیں دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران مریم نواز نے بیرون ملک کے 17 دورے کیے۔ مریم نواز نے 13 نومبر 2022 سے 30 نومبر 2022 تک سوئٹزرلینڈ میں قیام کیا اور 18 دن قیام کا خرچ 53 ہزار 550 روپے ہوا۔مریم نواز نے برطانیہ کے 4 وزرٹ کیے اور 96 دن قیام کیا اور 96 روز میں مریم نواز نے 22 لاکھ 50 ہزار کی رقم خرچ کی۔سعودی عرب میں مریم نواز نے 2 دورے کیے اور 32 دن قیام کیا۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں قیام کے دوران انہوں نے 24 لاکھ 88 ہزار سے زائد رقم خرچ کی۔مریم نواز نے قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ کے دورے کیے۔