لاہور(اے ون نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جشن آزادی کے موقع پر منفرد انداز اپنایا۔
مریم نواز اور ان کی کابینہ کی خواتین وزرا نے سفید اور سبز رنگوں کے امتزاج کا انتخاب کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے جشن آزادی کی مناسبت سے سفید لباس کا انتخاب کیا، دوپٹے پر سبز بارڈر اور پرچم کا پرنٹ تھا۔ صوبائی وزرا عظمیٰ بخاری اور مریم اورنگزیب نے سبز لباس پہنا۔