
مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سنی علما کونسل پاکستان علامہ مسعود الرحمان فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے ۔
ترجمان سنی علما کونسل کا کہنا ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کر کے علامہ مسعود الرحمان کو قتل کیا۔
واقعے میں ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا،نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔دوسری جانب ترجمان پولیس نے بتایا کہ تھانہ کھنہ کے علاقے غوری ٹاؤن میں گاڑی پر فائرنگ میں جاں بحق شخص کی شناخت علامہ مسعود الرحمان عثمانی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا جا رہا ہے، جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔