اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکھیل

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی

ہمبنٹوٹا(اے ون نیوز)تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی۔

سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے آخری وکٹ پر ہدف حاصل کیا۔

افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ بہترین ثابت ہوا، افغان اوپنرز نے ٹیم کو 227 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا اور افغان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے۔

افغان اوپنر رحمٰن اللہ گرباز نے 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور شاہین آفریدی کا شکار بنے، رحمٰن اللہ گرباز کی اننگز میں 3 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے جب کہ دوسرے اوپنر ابراہیم زادران 80 رنز بنا کر اسامہ میر کا شکار بنے۔

ان کے علاوہ محمد نبی 29، راشد خان 2 اور شاہد اللہ ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے،کپتان حشمت اللہ شاہدی 15 اور عبدالرحمٰن 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 9 اوورز میں 45 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی، اسامہ میر نے 10 اوورز میں 61 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی، حارث رؤف نے 7 اوورز میں 48 اور شاداب خان نے 10 اوورز میں 53 رنز دیے۔

ٹاس کے موقع پر افغانستان کے کپتان ہشمت اللہ شہیدی کا کہنا تھا کہ ہم کم بیک کرنےکی کوشش کریں گے، 260 کاہدف ذہن میں رکھ کر میدان میں اتریں گے۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے، میچ میں بہترین بیٹنگ کی کوشش کریں گے۔

پاکستان نے پہلے میچ میں حریف ٹیم کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 142 رنز سےکامیابی حاصل کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button