ایف بی آر نے بیرون ممالک سے پانچ سال پرانے موبائل فونز پر ڈیوٹی کم کردی۔
دستاویزات کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب سمندرپارپاکستانیوں کو ریلیف دلوانے میں کامیاب ہو گیا ایف بی آر نے بیرون ممالک سے پانچ سال پرانے موبائل سیٹس پر ڈیوٹی کم کردی ہے ، اب باہر سے پانچ سال پرانے موبائل لانے پر ڈیوٹی تیس کی بجائے ساٹھ فیصد کم دینا ہوگی۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی نے نئی ویلیوایشن رولنگ جاری کردی جس کے تحت ساٹھ فیصد ڈیوٹی میں رعایت صرف ذاتی استعمال کیلئے لانے والوں کیلئے ہوگی۔
موبائل کے کمرشل امپورٹرز کو ساٹھ فیصد ڈیوٹی میں کمی کی سہولت حاصل نہیں ہوگی ، جبکہ برانڈڈ موبائل فونز میں انڈر انوائسنگ کے خدشات کو کم کرنے کی کوشش کی جائیگی۔
وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر پرانے فونز کی ویلیوایشن میں کمی کی ہدایت کی تھی۔