اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

شمالی وزیرستان میں فائرنگ , محسن داوڑ زخمی

شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں فائرنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ  کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔پولیس کی جانب سے محسن داوڑ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے اور اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ محسن داوڑ کے حامی میران شاہ میں احتجاج کر رہے تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا شمالی وزیرستان میں انتخابی نتائج میں تاخیر  پر احتجاج کیا جا رہا تھا، پولیس نے فائرنگ اور  آنسوگیس کی شیلنگ کی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ محسن داوڑ کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ محسن داوڑ کو میرانشاہ ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے، فائرنگ سےمحسن داوڑکےکچھ ساتھی بھی زخمی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button