
مری(اے ون نیوز)مری میں بارش اور برف باری کا سلسلہ آج رات بھی جاری رے گا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابقسوموار سے جاری سپیل میں 07 انچ تک برف پڑچکی ہے،آئندہ 24 گھنٹوں تک شدید بارش و برف باری کے امکانات ہیں۔
بارش اور برف باری کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے،سڑکوں پر انتظامیہ کی جانب سے نمک کا چھڑکاﺅ کیا جارہا ہے، ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی مری انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔