کٹھمنڈو(اے ون نیوز) پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے نیپال کی 8ہزار 91میٹر بلند چوٹی سر کرکے نئی تاریخ رقم کر دی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ’اناپورنا‘ نامی یہ چوٹی دنیا کی 10ویں بلند ترین چوٹی ہے۔ نائلہ کیانی اس چوٹی کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں۔
نائلہ کیانی پیر کی صبح ماﺅنٹ اناپورنا کی چوٹی پر پہنچیں۔ انہوں نے یہ اعزاز پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کے ہمراہ حاصل کیا۔ چوٹی سر کرنے والی 6رکنی ٹیم میں ان دو پاکستانی کوہ پیماﺅں کے علاوہ بھارتی کوہ پیما ارجن واجپائی بھی شامل تھے۔نائلہ کیانی اس سیزن میں دنیا کی بلندترین چوٹی ماﺅنٹ ایورسٹ اور لوٹسے کو بھی سر کرنے کی کوشش کریں گی۔
واضح رہے کہ نائلہ کیانی 8ہزار میٹر سے بلند 4چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔ وہ اس سے پہلے کے ٹو، گیشربرم ون اور بیشربرم ٹو سر کر چکی ہیں۔