اہم خبریںتازہ تریندنیا

مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کے ایک کارڈ کی قیمت کتنی ہے ؟ جان کر آپ کے پسینے چھوٹ جائیں گے

ممبئی (اے ون نیوز )انڈیا کے امیر ترین بزنس مین کے بیٹے کی شادی ی تقریبات کئی ماہ سے جاری ہیں،دنیا بھر سے بڑی اہم شخصیات کو بھی شادی میں مدعو کیا گیا ہے۔

دوسری طرف بھارتی میڈیا کے مطابق اننت امبانی کی شادی رواں ماہ کی 12 تاریخ کو ہوگی لیکن اس سے قبل امبانی خاندان کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام نہ صرف بھارت بلکہ اٹلی میں کیا گیا۔اب حال ہی میں اننت امبانی کے شادی کارڈ کی قیمت سامنے آئی ہے جس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ اننت امبانی کا شادی کا کارڈ بڑے بیٹے آکاش امبانی کے کارڈ سے 366 فیصد زیادہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے ایک دعوت نامے کی قیمت 6 سے 7 لاکھ بھارتی روپے ہے جب کہ دعوت نامے کے ساتھ مہمانوں کو 10 سے 12 ہزار کی ایک چادر اور سونا سمیت دیگر قیمتی تحائف بھی دیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مکیش امبانی کے بڑے بیٹے ا?کاش امبانی کی شادی کے کارڈ کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے تھی جب کہ بیٹی ایشا امبانی کے کارڈ کی قیمت 3 لاکھ بھارتی روپے تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button