اہم خبریںتازہ تریندنیا

حزب اللہ کے حملے جاری رہے تو لبنان کو بھی تباہ کر دیا جائے گا ،اسرائیل

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کی طرف سے حملوں میں کسی بھی ممکنہ اضافے کا نتیجہ لبنان کی تباہی ہو گا۔غزہ کو بدترین بمباری سے تباہ کرنے کے بعد اسرائیل کے اگلے عزائم ان کی اس گفتگو سے آشکار ہیں کہ خطے میں اسرائیل کے اگلے اہداف کیا ہوں گے۔ نیز اسرائیل اب صرف غزہ تک رکا نہیں رہے گا۔

نیتن یاہو نے اس سلسلے میں مزید کہا  ہماری ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ سے بچاؤ کے لیے تیاری مکمل ہے ، ہم نے حزب اللہ کے خلاف شمالی سرحد پر مضبوط دفاع کی حکمت عملی اپنا رکھی ہے۔ہم اپنے شمال میں حزب اللہ کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کے خلاف ہر ممکنہ عمل کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ہم دہشت گردی کے مراکز تباہ کر رہے ہیں، انہیں سرحد سے دور دھکیل رہے ہیں اور ان کا اسلحہ اور بارود تباہ کر رہے ہیں۔

 ہم شمال میں اپنی اس مضبوط دفاع کی پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے جنوب میں مکمل فتح حاصل کرلیں گے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ یہ واضح رہنا چاہیے ہم اپنے جنوب اور شمال میں سلامتی کا ماحول بحال کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔ اگر حزب اللہ نے غلطی کی اور ایک مکمل جنگ میں داخل ہوا تو وہ سمجھ لے کہ اس نے لبنان کو اپنے ہاتھوں سے تباہ کرالیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button