اسلام آباد(اے ون نیوز)سپریم کورٹ کے بعد مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کو نیب سے بھی بڑا ریلیف مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیب کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس ہوا،ایگزیکٹو بورڈ نے چھ کرپشن کیسز بند کرنےکی منظوری دے دی۔
نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف شریف ٹرسٹ کیس میں نیب تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے دی گئی، آئی جی اسلام آباداکبر ناصر خان کیخلاف سیف سٹی کرپشن کیس کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ ہو گیا۔
سی ڈی اے افسران کیخلاف پارک انکلیو ہاوسنگ سوسائٹی انکوائری بند کردی گئی، وفاقی حکومت کے افسران کیخلاف من پسندافراد کو بھرتی کرنے کی انکوائری بھی بند کردی گئی، شاہد ملک اور شہباز یاسین ملک کے خلاف بھی انکوائری بند کرنے کا فیصلہکر لیا گیا۔