کراچی (اے ون نیوز)پاکستان کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر کو بے باک لباس پہن کر ہوٹل میں کھانا کھاتےہوئے تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق تصاویر شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جہاں ان کے بولڈ لباس پرتنقید کی بھرمارشروع ہوگئی ، وہیں انہیں بابر اعظم کے طعنے دینا کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا،بعض صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کا لباس بھی دیگر اداکاراوں کی طرح دن بدن لباس مختصر ہوتا جا رہا ہے، اسی طرح بعض صارفین نے ان سے طنزیہ سوال کیا کہ کیا انہیں مختصر لباس پہننے کے پیسے ملتے ہیں؟
کچھ صارفین نے ان کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے انہیں کرکٹر بابر اعظم کے کمنٹس بھی پوسٹ کردیے،تاہم اداکارہ کا کسی بھی کمنٹس پرکوئی ردعمل سامنے نہیں آیا،سوشل میڈیا کی جانب سےدیے گئے کمنٹس وائرل ہونے کے بعد کئی صارفین نے ان کی حمایت کردی اوران کی تصاویر پر بابراعظم لکھنے پر کمنٹس کیا کہ اسطرح نازش جہانگیر کو ہراساں کیا جارہا ہے۔