اہم خبریںبرطانیہ

سوئٹزرلینڈ میں مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس

سوئٹزرلینڈ ( عمران مزمل )پاکستان مسلم لیگ نون سوئٹزرلینڈ کی سینئر قیادت کی طرف سے سوئس میں پارٹی کی ازسرنو تنظیم سازی کرنے پر مشاورتی اجلاس۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنما اور کاروباری شخصیت چوہدری اشفاق احمد اپنے ریسٹورانٹ میں اس میٹنگ کا انقعاد کیا۔ میٹنگ میں مسلم لیگ نون سوئٹزرلینڈ کے صدر عالم زیب خان اگروی، سینئر نائب صدر ملک اشتیاق احمد ، سیکرٹری جنرل عادل نواز ، میڈیا ایڈوائزر شیخ عامر جاوید یوتھ پریزیڈنٹ چوہدری منیب، جاوید ٹانڈہ اور طارق شبیر نے شرکت کی۔

میٹنگ میں پاکستان مسلم لیگ نون سوئٹزرلینڈ کی ازسرنو تنظیم سازی پر مشاورت کی گئی اور نئے شامل ہونے والے کارکنوں کو خوش آمدید کہا گیا۔

میٹنگ میں مستقبل کے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔ یوم تکبیر کو منانے کے حوالے سے بھی مشاورت کی۔ گئی اور سب کے اتفاق رائے سے ایونٹ کو حتمی شکل دے دی گئی۔

اس میٹنگ میں پاکستان کے موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی اور اپنے مشترکہ بیانیہ میں پاکستان فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور پاک فوج کی پاکستان کے لئے دی ہوئی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

میٹنگ کے آخر میں پاکستان مسلم لیگ نون سوئٹزرلینڈ نے کہا ہمیں اپنی قیادت کے فیصلوں پر بھرپور اعتماد ہے اور ہم سب پاکستان اور پارٹی کی بہتری کے لئے مل جل کر کام کریں گئے۔ ہم اپنے قائدین کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور ہم کسی بھی جتھے کو پاکستان کی اہم تنصیبات پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گئے۔ پاکستان میں حالیہ دنوں میں جو کچھ ہوا ہے ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اپنے اداروں سے درخواست کرتے ہیں جو بھی اس میں ملوث ہے ان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button