اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ کس ملک سے جاری ہوئے؟ بڑا انکشاف

اسلام آباد(اے ون نیوز) افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹس کی اکثریت سعودی عرب میں قائم مختلف مشنز سے جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اے ون ٹی وی کے مطابق مبینہ کرپشن کے عوض افغان شہریوں کو جاری پاسپورٹس کے معاملے میں نیا رخ سامنے آیا ہے۔ افغان شہریوں کو کراچی کے صدر پاسپورٹ آفس کے علاوہ عوامی مرکز، ملیر اور ٹھٹھہ کے دفاتر سے بھی پاسپورٹ جاری ہوئے، کراچی میں صدر پاپسورٹ دفتر سے غیرملکیوں کو جاری پاسپورٹس کی تعداد ایک ہزار کے قریب ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ غیر ملکیوں کو جاری پاسپورٹس کی اکثریت سعودیہ میں مختلف مشنز سے جاری ہوئی، غیرملکیوں کو 11 ہزار کے قریب جاری پاسپورٹ 2010ئ سے 2012ئ کی مدت میں جاری ہوئے، گم شدہ پاسپورٹس کی جگہ جاری پاسپورٹ میں جعل سازی کرکے بیرون ملک دوسرے افراد کو دئیے گئے۔

غیرملکیوں کو پاپسورٹ اجرا کے ذمہ داران کے خلاف محکمانہ اور ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں، ایف آئی اے سی ٹی ڈبلیو نے کراچی پاسپورٹ دفتر کے سپرنٹنڈنٹ اور سابق افسر کو گرفتار بھی کیا، غیرملکیوں کو پاسپورٹ اجرا کے معاملے میں نادرا کے کردار کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button