اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بیرون ملک سیاسی پناہ کے خواہاں افراد کا پاکستانی پاسپورٹ معطل کرنے کا فیصلہ واپس

اسلام آباد (اے ون نیوز)بیرون ملک سیاسی پناہ کے خواہاں افراد کیلئے پاکستانی پاسپورٹ کا اجرا معطل کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق متعدد اہم امور پر غور کیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ، حکام وزارت خارجہ اوردیگرشریک ہوئے۔ نائب وزیراعظم کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بروقت پاسپورٹ اجرا کی سہولت پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے پاسپورٹ کا 60 دن کے اندر اجرا کردیا جائے گا۔بیرون ملک سیاسی پناہ کے خواہاں افراد کیلئے پاکستانی پاسپورٹ کا اجرا معطل کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔

خیال رہے کہ سیاسی پناہ کےخواہاں افراد کو پاکستانی پاسپورٹ کا اجرا معطل کرنے کا سرکلر 5 جون 2024 کو جاری کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button