لاہور(اے ون نیوز) دورۂ جنوبی افریقہ کے لیے پاکستان اسکواڈز کا اعلان کر دیا گیا.
پاکستان کرکٹ ٹیم 10 دسمبر سے 7 جنوری تک دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ کھیلے گی۔ٹیسٹ اسکواڈ میں فاسٹ بولر محمد عباس کی واپسی۔
بابراعظم تینوں فارمیٹس کے اسکواڈز میں شامل۔سفیان مقیم کی پہلی بار ون ڈے اسکواڈ میں شمولیت۔ورک لوڈ منیجمنٹ مدنظر رکھتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی وائٹ بال اسکواڈ میں شامل۔
ہم چاہتے ہیں کہ شاہین آفریدی چیمپئنز ٹرافی میں جسمانی اور ذہنی طور پر تازہ دم ہوں، عاقب جاوید۔اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ تینوں اسکواڈز متوازن ہوں اور جنوبی افریقہ میں اچھی کارکردگی دکھائیں، عاقب جاوید۔
ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی 13 دسمبر کو جوہانسبرگ پہنچ کر ٹیسٹ سیریز کے کیمپ کی نگرانی کریں گے۔