تازہ ترینکھیل

دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابقل یجنڈری برازیلین فٹبالر پیلے کی بیٹی کِیلے نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے، لیجنڈ فٹبالر بڑی آنت کےکینسر میں مبتلا تھے

فٹبال کے’کنگ’ کی حیثیت سے مشہور پیلے تاریخ کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نےتین ورلڈ کپ 1958، 1962 اور 1970 جیتے، 1977 میں ریٹائر ہونے والے پیلےگزشتہ برس بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا ہوئے، آپریشن کے ذریعے ٹیومر تو نکال دیا گیا لیکن سرجری کے بعد وہ بیمار رہنے لگے ، اس کے بعد بھی وہ ایک سے زائد مرتبہ اسپتال میں داخل ہوئے۔

نومبر کے آخر میں سانس کے انفیکشن اور بڑی آنت کے کینسر کی پیچیدگیوں کے باعث برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو کے البرٹ آئن اسٹائن اسپتال میں  داخل کرایا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق پیلے بیماری کی وجہ سے اسپتال پہنچے تو اُن کا مرض سنبھل نہ سکا، 21 دسمبر کو ڈاکٹروں نے بتایا کہ پیلے کا کینسر پھر سے بڑھ چکا ہے اس لیے اُن کو زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہے، تاہم اسپتال داخلے کے ایک ہفتے بعد وہ وفات پا گئے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مرض بڑھنے کے باعث پیلے کے کے اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا جو اُن کی موت کا سبب بنا۔

پیلے نے اپنے22 سالہ کیریئر میں 1300 سے زائد میچ کھیلے اور تقریباً اتنے ہی گول کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button