اسلام آباد(اے ون نیوز)چوہدری پرویز الٰہی کو 15 روز کے لئے نظر بند کرنے کے احکامات جا ری کر دیے گئے.
نوٹیفکیشن کے مطابق سیکورٹی اداروں کی جانب سے پرویز الہی کو 30 روز کے لیے نظر بند کرنے کی تجویز دی گئی،ملزم کے خلاف نقص امن کے خدشے کے پیش نظر مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں.
ایس ایس پی آپریشنز اور اے آئی جی سپیشل برانچ کی جانب سے وصول ہونے والی انفارمیشن کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا،معلومات کے مطابق پرویز الہی نقص امن کی سرگرمیوں میں اس سے قبل بھی ملوث رہے ہیں.
آرڈر کے مطابق ملزم رہا ہوا تو اسلام آباد میں لیڈر شپ کے اکسانے پر ایک بار پھر توڑ پھوڑ کا خدشہ ہے،ماضی میں بھی ملزم کارکنان کو قانون ہاتھ میں لینے کے لیے اکساتا رہا ہے.