نگران حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران حکومت نے ڈیزل کی موجودہ قیمت برقرار ر اور پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا کا فیصلہ کیا ہے ۔
نگران وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کی منظوری دے دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمت 287 روپے 33 پیسے فی لیٹر برقرار رہے جبکہ پیٹرول کی نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔