اسلام آباد(اے ون نیوز)وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی ہے۔
پٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے،ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی،نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا ۔