اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پی آئی اے کی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

کراچی (ااے ون نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز کی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے نے کراچی سے مدینہ کے لیے اڑان بھری تھی تاہم پرواز کے کچھ دیر بعد طیارے کے انجن سے چنگاریاں نکلناشروع ہوگئیں۔

کپتان نے ائرٹریفک کنٹرول سے رابطہ کرکے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی جس کے بعد کپتان نے طیارے کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر بحفاظت اتارلیا۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے نے ایک انجن میں خرابی پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

ایئر لائن ذرائع کے مطابق پائلٹ نے طیارے کو کراچی ایئر پورٹ پر بحفاظت اتار لیا، طیارے میں 276 مسافر سوار تھے، مسافر کو ہوٹل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔کراچی سے مدینہ کے لیے اڑان بھرتے ہی طیارے کے انجن سے چنگاریاں نکلنے لگیں، کاک پٹ میں فائر الارم کی وارننگ پر پائلٹ نے انجن کی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طریقے کار کے مطابق پائلٹ نے طیارے کا ایک انجن بند کر دیا تھا، پائلٹ نے اے ٹی سی سے رابطہ کر کے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی۔سی اے اے کے حکام کا کہنا ہے کہ کپتان اور فرسٹ آفیسر کے الکوحل، خون اور یورین کے ٹیسٹ کیے گئے، طیارے کے ایک انجن میں فائر وارننگ آئی تھی، پی آئی اے کے انجینئر انجن کا معائنہ کر رہے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارے کے انجن میں آگ لگنے کے شواہد نہیں ملے، ایک انجن پر جہاز کو اتارا گیا ہے، مسافروں کو شام 5 بجے متبادل پرواز سے مدینہ روانہ کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button